شہر بھر میں جاری دھرنوں کے باعث ایکسپورٹروں کو کروڑوں روپے کا نقصان، ایکسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ دھرنا والوں سے فی الفور مذاکرات کرکے معاملے کو حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کورونا کے باعث بھی کروڑوں روپے کانقصان برداشت کرچکے ہیں اب شہر کی مختلف شاہراہوں دھرنوں کے باعث کینو سے بھر کنٹینرز کھڑے ہیں جس سے مال کی خرابی کے علاوہ آرڈر کی منسوخی کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے