Tuesday, January 26, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

کورنگی میں غیرقانونی عمارت،ایس بی سی اے بے بس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کورنگی میں غیرقانونی عمارت کو گرانے کاکام اچانک روک دیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ایس بی سی اے کے...

ان چیزوں کو فیس بک پر ہرگز شیئر نہ کریں

facebook-اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فیس بک پر پرائیویسی لگانے  سے آپ کی فیس بک پر موجود چیزیں دوسروں سے چھپ جاتی ہیں تو آپ کا یہ خیال بالکل غلط ہے۔
آپ فیس بک پر جو بھی مواد شیئر کرتے ہیں وہ آپ کے فرینڈز سمیت دوسرے لوگ بھی باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ اب چاہے وہ آپ کی تصاویر ہوں یا پھر آپ کی ذاتی زندگی سے متعلق چیزوں ہوں۔ ہر ایک چیز دوسرے لوگ باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ چونکہ فیس بک کی جانب سے آئے دن اپنی پرائیویسی کی سیٹنگ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ لہذا آپ کے فیس بک پرجو بھی ذاتی مواد ہے اس کو فوراً ہٹا دیں تاکہ کوئی بھی غیر شخص آپ کی ذاتی چیزوں سے آپ کو بلیک میل نہ کرے۔
درج ذیل وہ چیزیں بیان کی جارہی ہیں، جن کو آپ فیس بک پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔
٭ اپنے فیس بک اکاؤ نٹ پر ہرگز ذاتی اور مالیاتی معلومات شیئر نہیں کریں۔ اس کے علاوہ اپنا فون نمبر، موبائل نمبر، گھر کا پتہ، اپنی تاریخ پیدائش اور ایسی کئی ذاتی معلومات فیس بک پر شیئر نہیں کریں۔ کیونکہ یہ معلومات آپ کیلئے پریشانی کن ثابت ہوسکتی ہے۔
٭ اس بات کا خیال رکھیں کہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ کبھی کسی کو معلوم نہ ہونے دیں۔
٭ جب بھی کہیں گھومنے جائیں تو اس کا اسٹیٹس یا چیک ان  فیس بک پر لگانے سے گریز کریں اور اگر آپ کہیں گھومنے جانے کا پلان کررہے ہیں تو اس کے حوالے سے بھی فیس بک پر کچھ پوسٹ نہ کریں۔
٭ اگر آپ کا دن بہت اچھا گزرا ہے یا بہت برا گزرا ہے تو اس چیز کو بھی فیس بک پر لگانے سے گریز facebookکریں۔ کیونکہ اس طرح کی پوسٹ سے آپ کا تاثر دوسروں پر غلط جاتا ہے۔
٭ اپنی ذاتی خوشیوں کو بھی فیس بک پر پوسٹ نہیں کریں۔
٭ اپنے بچوں کی تصاویر فیس بک پر ہرگز پوسٹ نہیں کریں اور نہ ہی ان کے اسکول کی تصاویر فیس پر لگائیں۔
٭ فیس بک پر کبھی بھی اپنی نوکری کے حوالے سے کوئی بات شیئر نہیں کریں۔ اگر آپ کو اپنی نوکری پسند نہیں ہے یا اپنی نوکری بہت پسند ہے جو بھی معاملہ ہے اس کو فیس بک پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔
٭ اس کے علاوہ اپنےآپ دن بھر اپنے دفتر میں کیا کرتے ہیں یا اپنے دفتر کی تصاویر بھی فیس بک پر نہیں لگائیں۔
٭ کسی بھی متازع پوسٹ لگانے سے اور کمنٹ کرنے سے گریز کریں، کوشش کریں کہ آپ کے کمنٹ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat