Thursday, October 29, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی فیس بک کا خفیہ فولڈر

فیس بک کا خفیہ فولڈر

289794-facebookothermassagefolder-1411304556-925-640x480کراچی، سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ایک ایسا فولڈر بھی موجود ہے جس سے اس سائٹ کے یوزر عام طور پر ناواقف ہیں۔ یہ خفیہ فولڈرother کے نام سے موجود ہوتا ہے۔

فیس بک کے ایک ارب سے زاید صارفین other فولڈر میں موجود پیغامات سے ناواقف رہتے ہیں اور یہ پیغامات ان کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔ فیس بک کی طرف سے اس سائٹ کے وابستگان کو other فولڈر میں آنے والے پیغامات کا کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ملتا۔ اس حوالے سے ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ دراصل other فولڈر میں آنے والے پیغامات ”جنک پیغامات“ ہوتے ہیں اور اس فولڈر کا مقصد صارفین کو ایسے پیغامات سے بچانا ہے۔

اس حوالے سے شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کا یہ فولڈر ایسے پیغامات سے بھرا ہوتا ہے جو صارف نے دیکھے ہی نہیں ہوتے۔ یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ فیس بک صارفین ان باکس میں جاکر پیج کے بائیں طرف موجود Massages کے فولڈر میں جائیں اور اس فولڈر میں اوپر لکھے other کو کلک کریں۔ آپ کے سامنے ایسے کتنے ہی پیغامات ک±ھل جائیں گے جن سے آپ ناواقف تھے کہ یہ آپ کو بھیجے گئے ہیں۔فیس بک کا موقف یہ ہے کہ وہ اپنے صارفین کو اجنبیوں کے پیغامات سے بچانا چاہتی ہے، اس لیے یہ اہتمام کیا گیا ہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ ہر اجنبی کا پیغام صارف کے لیے غیرضروری ہو، ان میں سے بعض دل چسپ اور فائدہ مند بھی ہوسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...