Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

فیکٹری میں گزشتہ شام لگنے والی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی

FB Area fectory fireکئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے باوجود سائٹ ایریا میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔ کولنگ کے عمل کے دوران ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ، فائربرگیڈ حکام کے مطابق انھیں فارم کی کمی کا سامنا ہے۔ سائٹ میں دھاگہ کی فیکٹری کے جنریٹر روم میں لگنے والی بے رحم آگ نے دیکھتے ہی پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔ چودہ گھنٹے کی مسلسل جہدو جہد کے بعد آج صبح آگ پر قابو تو پایا گیا لیکن کولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔

فائر برگیڈ حکام کے مطابق اسنارکل اور فائربرگیڈ کی پندرہ گاڑیوں کی مسلسل جدوجہد کے باوجود فیکٹری میں موجود کیمیکلز کے باعث آگ بھجانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، فائر فائٹرز کے پاس فام بھی موجود نہیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے روائتی طریقہ کار استعمال ہوتا رہا مسلسل کئی گھنٹوں تک لگی آگ کی شدت سے عمارت کا ایک حصہ پہلے ہی زمین بوس ہوچکا تھا، دیوار گرنے سے ایک رضاکار بھی زخمی ہوا جسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جدید آلات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ فائربرگیڈ عملے کی مدد کے لیے نہ صرف عسکری رضا کار جدید سائنسی آلات کے ساتھ خدمات فراہم کریں بلکہ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ بھی اس عمل کی مانیٹرنگ کریں، الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ فائربریگیڈ کو جدید فائرٹینڈرز اور جدیدآلات سے لیس کیاجائے

Open chat