Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق محمود آباد ٹی پی ٹو گرائونڈ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ  مزمل...

کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،2 لاشیں ملی

مختلف علاقوں سے 2 لاشیں ملی، جبکہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 21 سے محمد...

گیتا نے والدین کو پہنچان لیا، 26 اکتوبر تک بھارت واپسی کا امکان ہے، فیصل ایدھی

edhifoundationlargestambulanceservice320x180کراچی، ایدھی فائونڈیشن کے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھارت سے ایک تصویر بھجوائی گئی جسے دیکھ کر گیتا نے اپنے والدین اور دیگر رشتہ داروں کو پہچان لیا جب کہ اس سے قبل تقریباً 10 روز قبل بھی بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے بھی ایک تصویر بھجوائی گئی تھی جس میں صرف اس کے ماں باپ کی تصویر تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی این اے اور تحقیق کے بعد ہی گیتا کی بھارت واپسی کو ممکن بنائیں گے۔
فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی مرضی سے ہی گیتا کو کراچی سے بھارت کے لئے روانہ کیا جائے گا، گیتا اپنے والدین کی شناخت کے حوالے سے بہت مطمئن ہے اور اس نے واپسی کے لئے اپنا سامان بھی باندھ لیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ممکن ہے گیتا کو 26 اکتوبر تک بھارت روانہ کردیا جائے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی لڑکی گیتا 15 برس قبل سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے غلطی سے پاکستان آ گئی تھی، سماعت اور قوت گویائی سے محروم گیتا اس وقت سے ایدھی ہوم میں رہائش پزیر ہے۔
Open chat