Thursday, October 22, 2020
Home Trending پی پی کوسیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں دکھائے، فیصل...

پی پی کوسیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں دکھائے، فیصل سبزواری

faisal sabzwariکراچی، ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت بیان نہیں دیا، لیڈر شپ پر بات اٹھانے پر سخت بات کر سکتے تھے، پیپلزپارٹی کو سیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں جا کر دکھائے، سیاست میں انتہاپسندی نہیں ہونی چاہیے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم رہ نما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم نے احتیاط سے بات کی،لیڈر شپ پر بات اٹھانے پر مزید سخت بات کر سکتے تھے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت میں شامل ہوئے، سندھ کے شہری علاقوں میں کام نہیں ہو رہا، پیپلزپارٹی کو سیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں جا کر دکھائے، سیاست میں انتہا پسندی نہیں ہونی چاہیے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ایم کیوایم کارکنوں کی اپنے قائد سے وابستگی ہے، بدتہذیبی ہوگی تو کارکنوں کا غصہ سامنے آئے گا، ہمارے قائد کیلئے بدتہذیبی سے بات کی گئی۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ جب بلدیاتی ادارے تھے تو کراچی میں کام ہوا ہے، بلدیاتی اداروں سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوئے تھے، پی پی کے کوٹہ سسٹم نے سندھ کو دیہی اور شہری علاقوں میں تقسیم کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...