Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے شمالی وزیرستان متاثرین کیلئے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی بڑی کھیپ روانہ

شمالی وزیرستان متاثرین کیلئے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی بڑی کھیپ روانہ

FIF-Logoکراچی,                  جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کی جانب سے متاثرین شمالی وزیرستان کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ کردی گئی۔ 28 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے امدادی سامان میں آپریشن متاثرین کے لیے ادویات، سلے سلائے سوٹ اور قرآن مجید کے نسخے شامل ہیں۔ جماعة الدعوة کے زونل مرکز التقویٰ گلشن اقبال سے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں روانہ کیے گئے امدادی سامان میں 14 لاکھ روپے مالیت کی ادویات، 8 لاکھ 80 ہزار روپے کے 1100 سوٹ اور 6 لاکھ روپے کے قرآن مجید کے نسخے آپریشن متاثرین کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 300 کارٹن ادویات میں اینٹی ملیریا، اینٹی بائیوٹک، بچوں اور ماﺅں کے لیے ملٹی وٹامن سمیت دیگر ادویات بھی شامل ہیں۔ شاہد محمود نے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن روز اول سے متاثرین شمالی وزیرستان کی امداد کے لیے رفاہی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہیں۔ آپریشن متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر سے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن متاثرین کی مکمل بحالی تک اپنی امدای سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...