Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے انسانیت کی خدمت سے دعوت دین کے راستے ہموار ہوتے ہیں، حافظ...

انسانیت کی خدمت سے دعوت دین کے راستے ہموار ہوتے ہیں، حافظ عبدالرﺅف

hafiz abdul raufفلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر متاثرین اور مظلوم مسلمانوں کے لیے لاکھوں قربانیاں کریں گے۔ کشمیری و افغان مہاجرین، برما، شام اور غزہ کے مسلمانوں کے لیے بیرون ملک بھی قربانیاں کی جائیں گی۔ دعوت دین کا عظیم فریضہ علماءکرام کے کندھوں پر قائم ہے۔ انبیاءکے وارثین امت کی رہنمائی کرتے ہوئے خدمت خلق کا جذبہ معاشرے میں پروان چھڑائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں معہدالقرآن الکریم کے شیخ الحدیث یونس صدیقی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے استاد شیخ حسین اور شیخ طاہر باغ، جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے استاد الشیخ انس مدنی سمیت دیگر مداراس کے اساتذہ اور مساجد کے آئمہ و خطباءکرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کے شرکاءکو جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں جماعة الدعوة کی خدمات پر خصوصی ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے حالیہ تباہ کن سیلاب پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے رضاکاروں نے 24 ہزار سے زائد متاثرین کو ریسکیو کرنے کے علاوہ 3 لاکھ سے زائد لوگوں میں تیار کھانا تقسیم کیا ہے۔ جبکہ 30 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ماہانہ خشک راشن بھی مہیا کیا گیا ہے۔ حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر تھرپارکر و بلوچستان کے مستحقین، غرباءو مساکین اور متاثرین سیلاب و شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کے لیے قربانیوں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ متاثرین کے لیے اجتماعی دسترخوان بھی لگائے جائیں گے۔

جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جماعة الدعوة مختلف شعبہ جات میں دعوت الی اللہ اور خدمت خلق کا کام کر رہی ہے۔ جس کا مقصد ہر شعبہ ہائے زندگی میں اسلامی تعلیمات اور خدمت انسانیت کا جذبہ پروان چھڑانا ہے۔ انہوں نے علماءکرام سے اپیل کی کہ منبر و محراب کا حق ادا کرتے ہوئے عوام کی شعوری رہنمائی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...