Saturday, October 31, 2020
Home Trending فینسی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم...

فینسی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم کا آغاز

 Fancynumberصوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چنداسرانی نے کہا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے۔ جس میں مخصوص مدت تک تنبیہ دی جائے گی اور اس کے بعد فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو ضبط کرلیا جائے گا پھر قانونی کارروائی کے بعد ہی گاڑیاں مالکان کو واپس ملیں گی، محکمہ ایکسائز کے افسران کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز کے باہمی تعاون سے فینسی نمبر پلیٹ کے خلاف مہم چلائی جائے جو کہ 3 مرحلوں پر مشتمل ہوگی پہلے مرحلے میں عوام کو تنبیہ کی جائے کہ فوراً فینسی نمبر پلیٹ ہٹادیں لیکن اس امر کا خیال رکھا جائے کہ افسران وا ہلکار اخلاق کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں ، دوسرے میں فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے مالکان پر ٹریفک پولیس کے تعاون سے مخصوص جرمانہ عائد کیا جائیگا جبکہ آخری مرحلوں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ضبطی عمل لائی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ فینسی نمبر پلیٹ لگانا شہری زندگی کے اصولوں کے خلاف بھی ہے جس میں اپنی امارت و شان کا اظہار فینسی نمبر پلیٹس لگاکر کیا جاتا ہے جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گاڑی کے نمبر شناخت کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ،اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبدالمجید پٹھان ‘ ڈائریکٹر ایکسائز شبیر احمد شیخ اور دیگرنے بھی شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...