عدالت بغیردستخط وکالت نامہ پیش کرنے پرMQMکے وکیل پربرہم

farooq sattar 2کراچی سندھ ہائیکورٹ میں فاروق ستار کی متحدہ سے رکنیت خاتمے کیخلاف درخواست پربغیر دستخط وکالت نامہ پیش کرنے پر ایم کیو ایم کے وکیل پربرہم ہو گئی،ریمارکس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ وکیل ہیں آپ کوعدالت میں وکالت نامہ فائل کرنے کاطریقہ معلوم ہوناچاہئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فاروق ستارکی متحدہ سے رکنیت خاتمے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،ڈاکٹرفاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بغیردستخط وکالت نامہ پیش کرنے پرایم کیوایم کے وکیل پرسخت اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ وکیل ہیں آپ کوعدالت میں وکالت نامہ فائل کرنے کاطریقہ معلوم ہوناچاہئے۔وکیل ایم کیو ایم گلفراز خٹک نے کہا کہ مجھے تیاری کیلئے20 روزکاوقت دیاجائے،عدالت نے سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top