Sunday, October 25, 2020
Home Trending لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے احساس محرومی میں اضافہ ہوا، فاروق...

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے احساس محرومی میں اضافہ ہوا، فاروق ستار

Farooqsattarکراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سینئررہنما فاروق ستار نے کہاکہ ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور مظلوم عوام کے نجات دہندہ پر پابندی سے جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو ٹھیس پہنچی ہے،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ ایم کیوا یم کو اپنا مؤقف بیان کرنے کا آئینی و قانونی حق نہیں ہے اور ہم نے ایوانوں سے استعفیٰ دے کر صحیح فیصلہ کیاہے، الطاف حسین کے خلاف اس قسم کے فیصلے ماضی میں بھی کیے گئے لیکن ان کے چاہنے والوں نے ہمیشہ ان اقدامات کو مسترد کیا ہے،مذکورہ فیصلہ فطری انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، ایم کیوا یم لاہور ہائی کورٹ میں اپیل اور سپریم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کرے گی، الطاف حسین عوام سے محبت کرنے والے قائد ہیں اور اس قسم کے فیصلوں سے انکی محبت کو ہمارے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر منعقدہ پر ہجوم احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی محمد کمال، مطیع الرحمن،محترمہ زریں مجید،ریحانہ نسرین و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...