Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا...

کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، فاروق ستار

Farooqsattarکراچی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک پر امن سیاسی جماعت ہے۔ ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ کراچی آپریشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نائن زیرو پر ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک پر امن جماعت ہے۔ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں سراسر ماورائے آئین ہیں۔ اکثر بے گناہ افراد کی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ کراچی آپریشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ظالمانہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف لڑ رہی ہے اور ہمیشہ کراچی میں امن کی داعی ہے۔ گرفتاریوں سے پیغام دیا جا رہا ہے کہ متحدہ پر غیر اعلانیہ پابندی ہے۔ ہمارے ساتھ انصاف ہوناچاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...