Friday, October 30, 2020
Home Trending کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، فاروق ستار کا...

کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، فاروق ستار کا الزام

Farooqsattarکراچی، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم کارکنان کو ماروائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔ کہتے ہیں کہ ڈیڑھ سو سے زائد لاپتہ کارکنوں کی فہرست وفاقی حکومت کو دے چکے ہیں۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب حسین کو ٹارگٹ کر کے مارا گیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایم کیو ایم کے چار کارکنوں کو قتل کیا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم اپنے ڈیڑھ سو گمشدہ کارکنان کی لسٹ وفاقی حکومت کو دے چکے ہیں جن میں قتل ہونے والے تین کارکنان کے نام بھی شامل ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے ہر سطح کی عدالت میں دو سو کارکنوں کا مقدمہ اٹھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے چار کارکنوں کو قتل کر کے لاشیں نادرن بائی پاس پر پھینکی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...