Saturday, October 31, 2020
Home Trending 23 اپریل ہماری عزت نفس کی بحالی کا دن ہے، فاروق ستار

23 اپریل ہماری عزت نفس کی بحالی کا دن ہے، فاروق ستار

Farooq-sattar320x180کراچی، ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کو ایم کیوایم ایک تازہ دم جماعت کے طور پر سامنے آئے گی جب کہ ہمارے مخالفین کے پاس اب کوئی آسرہ نہیں وہ اس الیکشن سے پتلی گلی سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
کراچی میں لیاقت آباد پر جلسے سے خطاب کرتےہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نےکہا کہ جو الزامات ایم کیوایم پر لگائے گئے ہیں اس کا جواب عوام 23 اپریل کو دیں گے، اس روز حقیقت کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوگا، کنورنوید الیکشن میں کامیاب ہوں گے اور پتنگ بلندیوں پر اڑے گی جس کی عوام کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ میں ایم کیوایم پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی لیکن 23 اپریل ہماری عزت نفس کی بحالی کا دن ہے ہم اس روز عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے جب کہ اس ضمنی انتخاب کو لےکر ہمارے اتحاد کو بھی چلینج کیا گیا لیکن ہمیں یقین ہے کہ 23 تاریخ کو ڈبوں سے جو ووٹ نکلیں گےوہ نہ صرف اس ضمنی الیکشن بلکہ پاکستان میں اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑیں گے اور ایم کیوایم ایک ریکارڈ مارجن سے کامیاب ہوگی۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب ہمارے مخالفین کے پاس کوئی آسرہ نہیں ہے وہ اس الیکشن سے پتلی گلی کے ذریعے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں کیونکہ ہمارا مقابلہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سےنہیں ہے، 23 تاریخ کو ایک تازہ دم ایم کیوایم وجود میں آئے گی جس کی کوکھ سے پاکستان کےمظلوموں اور محروموں کی نجات کا انقلاب آئے گا اور ایم کیو ایم پورے ملک میں ایک تیسرے آپشن کے طور پر سامنے آئے گی، تمام خوشیاں ہماری اور کراچی والوں کی منتظر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...