کے فور منصوبے پر کام نہیں ہوگا، فاروق ستار کی پیشگوئی

farooq sattar 2 کراچی، ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت ہے یا نہیں کچھ پتا نہیں چل رہا اور لوگوں کا اعتماد نظام سے اٹھ رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ قومی منظر نامے میں افرا تفری، بے چینی اور بے یقینی نظر آرہی ہے،  اگر اس نظام کو کچھ ہوا تو  ملک کو نقصان پہنچے گا، وقت آگیا ہے تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور کوئی راستہ نکالیں۔  سب جماعتیں بیٹھ کر ایک قومی ایجنڈے کو تشکیل دیں، سیاسی جماعتوں کو فی الفور قومی ایجنڈے کی تشکیل عمل میں لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ جیسے تیسے منظور کروایا گیا لیکن اس کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، تاجروں کی آج ہڑتال ہے جب کہ کاروبار اور صنعتیں بند پڑی ہیں، سیلز ٹیکس ختم کیا جائے، برآمد پر ٹیکس ہٹایا جائے اور ایکسپورٹ پر ٹیکس ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  کے 4 منصوبے پر کام نہیں ہوگا، کے 4 منصوبے پر وزیر اعلی نے میٹنگ کی تھی، خالد مقبول صدیقی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں مگر عوام کے مسائل کو بھی اجاگر کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top