Saturday, October 24, 2020
Home Trending کراچی میں جزوی مارشل لا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی میں جزوی مارشل لا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

farooq_sattarایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں تو آرٹیکل 245 ختم کریں،کراچی میں جزوی مارشل لا ہے،کراچی کامسئلہ پورے ملک کا مسئلہ ہے،وزیر اعظم کے سامنے مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا معاملہ بھی اٹھایا ،ان معاملات کو دیکھنے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بھی اگر بن جائے تو شاید جوڈیشل کمیشن کی بھی ضرورت نہ پڑے۔سانحہ شکار پور میں جاں بحق افراد کے حوالے سے آج ایم کیو ایم کے تحت منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کراچی کے شہریوں اور ایم کیو ایم کا کردار اہم ہے،ایم کیو ایم کے اب تک 20کارکنان لاپتا ہیں، 36کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا آج تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانا ہوگا،کارکنوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے،مانیٹرنگ کمیٹی بھی اگر بن جائے تو شاید جوڈیشل کمیشن کی بھی ضرورت نہ پڑے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن متحدہ قومی مومنٹ کے مطالبے پر شروع کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ کو کپتان بنانے کے بعد حالات مزید خراب ہوئے،رینجرز تو کراچی میں ایک عرصے سے موجود ہے،شہر کے حالات کو دیکھتے ہوئے جھوٹے دعوے نہ کیے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...