Wednesday, October 21, 2020
Home کھیل فروغ فٹبال‘ گولڈن اسٹار‘فرینڈزاورہزارہ یونائیٹڈکامیاب

فروغ فٹبال‘ گولڈن اسٹار‘فرینڈزاورہزارہ یونائیٹڈکامیاب

unnamedڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے زیر اہتمام جاری آل کراچی فروغ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ گولڈن اسٹار نے بلوچ اسٹار ‘فرینڈز کلب نے جہانگیر میموریل اورہزارہ یونائیٹڈ نے ینگ پٹنی کو 1-0کے یکساں اسکور سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی۔گولڈن اسٹار فٹبال گراو¿نڈ نیوکراچی پر کھیلے گئے مقابلوں میں ہوم گراو¿نڈ کی گولڈن اسٹار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط حریف بلوچ اسٹار سینٹرل کو 1-0سے مات دی۔
میچ کا فیصلہ کن گول جہانزیب نے 44ویں منٹ میں اسکور کیا۔ فرینڈز کلب ، فیڈرل بی ایریا اور جہانگیر میموریل نارتھ ناظم آباد کا مقابلہ بھی دلچسپ رہا تاہم مقررہ وقت میں صرف ایک بار گیند نے جال کا رخ کیا اور یہ موقع فرینڈز کلب کے عدنان علی کو 31ویں منٹ میں ملا جس نے گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کوئی غلطی نہ کی۔ ہزارہ یونائیٹڈ منگھوپیر کے نوجوان کھلاڑیوں نے ینگ پٹنی نیوکراچی کیخلاف عمدہ کارکردگی دکھائی لیکن غلط نشانہ بازی اور عجلت کے باعث کم از کم 6مواقع پر ون ٹو ون پوزیشن ہونے کے باوجود ان کے اسٹرائیکرز گیند کو جال میں داخل نہ کرسکے تاہم جعفرحسین کا 16ویں منٹ میںکیا ہوا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ نیشنل ریفری سعد کاظمی، بابر خان، اسمٰعیل منصوری، محمد کلیم، فرخ ریاض جبکہ میچ کمشنر خالد مجید تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...