Wednesday, October 21, 2020
Home کھیل فروغ فٹبال‘ ایف سی روورز اور فرینڈزسیمی فائنل کھیلنے کی حقدار

فروغ فٹبال‘ ایف سی روورز اور فرینڈزسیمی فائنل کھیلنے کی حقدار

Faroughایف سی روورز ملیر اور فرینڈز فٹبال کلب سینٹرل آل کراچی فروغ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی نشست کنفرم کرنے میں کامیاب رہیں۔ گولڈن اسٹار نیو کراچی کو3-0اورگولڈن اسپورٹس ایسٹ کو 3-1سے شکست کا سامنا´۔سیمی فائنل 21نومبر اور22نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل 23نومبر کو ہوگا۔ڈی ایف اے سینٹرل کے زیر اہتمام گولڈن اسٹار نیوکراچی گراو¿نڈ پر کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں فرینڈز ایف سی نے گولڈن اسپورٹس کو 3-1سے ٹھکانے لگایا۔ وقفہ پر فرینڈز کلب کو 2-0کی سبقت حاصل تھی۔ زہیر الرحمن اور عدنان علی نے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ فرینڈز کی جانب سے مظہر علی اور گولڈن اسپورٹس کی جانب سے حارث عظیم نے پنالٹی کک پر اپنی ٹیم کے خسارے کو 1-3کیا۔تیسرے کوارٹر فائنل میں مقابلہ یکطرفہ رہا۔ ایف سی روورز کے لیفٹ ونگر عرفان جونیجو کی برق رفتاری کے مقابل گولڈن اسٹار نہ ٹہر سکی۔ پہلے دورانئے میں عرفان جونیجو کے گول ماو¿تھ پر دئے گئے دو خوبصورت کراسز پر شاہ رخ اور طلحہ احمد نے گیند کو جال تک پہنچانے میںکوئی غلطی نہ کی۔دوسرے دورانیہ میں مزید ایک طلحہ احمد نے بنا کر انفرادی دوسرا گول اسکور کرکے ایف سی روورز کی سیمی فائنل میں رسائی کو یقینی بنادیا۔ سیمی فائنل میں ایف سی روورز کا مقابلہ یونائیٹڈ اسپورٹس/شکیل بلگرامی جبکہ فرینڈز کلب کا سامنا عثمان آباد یونین/ہزارہ یونائیٹڈ سے بالترتیب 21نومبر اور22نومبر کو ہوگا۔ریفری محمد کلیم، فرخ ریاض، سعد کاظمی، بابر خان جبکہ میچ کمشنر خالد مجید تھے۔آج آخری کوارٹرفائنل عثمان آباد یونین اور ہزارہ یونائیٹڈکے مابین کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...