زرداری اورفریال کی عبوری ضمانت میں 5مارچ تک توسیع

zardari with faryalکراچی میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔ پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے پراسکیوٹر نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیا جائے، عدالت ملزمان کی ضمانتیں سننے کی گنجائش نہیں رکھتی۔ وکیل فاروق نائیک نے کہا قانون ملزمان کی ضمانتیں سننے پر کوئی قدغن نہیں لگاتا۔عدالت نے استفسار کیا علی ابڑو کہاں ہے، جس پر تفتیشی افسر نے کہا سپریم کورٹ میں پیش رفت رپورٹ جمع کرا رہے ہیں، کیس اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے کہا ایف آئی اے کو جو کہنا ہے تحریری طور پر جمع کرائے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا، عدالتی فیصلے میں بینکنگ کورٹ کیس کا کوئی ذکر نہیں، ایف آئی اے بتائے حتمی چالان کیوں جمع نہیں کرا رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top