Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی سرکلر ریلوے کی افتتاحی تقریب

کراچی سرکلر ریلوے کی افتتاحی تقریب

سندھ ہائی کورٹ نے عادل صدیقی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس میں مفرور ایم کیو ایم کے عادل صدیقی کی عبوری ضمانت منظور...

محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل، 6 بجے دکانیں...

اے این ایف کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

 اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے...

شبہ ہے کہ انتظارکو مدیحہ کافون آیاتھا،والدکی گفتگو

father intizarکراچی انتظارقتل کےواقعے کے وقت انیس سالہ انتظار کے ساتھ موجود لڑکی کا پتہ لگا لیاگیا ہے، لڑکی کی شناخت مدیحہ کیانی کے نام سے کی گئی ہے۔مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد نے نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظار واقعے کے دن گھر پر سویا ہوا تھا پانچ بجے کسی کا فون آیا، انتظار فون سنتے ہی ایمرجنسی میں گھر سے نکل گیا، مجھے شبہ ہے فون اسی لڑکی کا تھا، انتظار کے والد نے بیٹے کی قتل کی تفتیش شفاف انداز میں کرنے کامطالبہ کردیا ہےجب کہ انتظار قتل کیس میں ازخود گرفتاری دینے والے اہلکاروں نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ انتظار پر فائرنگ دو اہلکاروں نے کی جن کا آپریشن ٹیم سے کوئی تعلق نہیں تھا، فائرنگ کرنے والوں میں سینئر پولیس آفیسر کا گن مین اور ڈرائیور شامل ہیں، گن میں کا نام بلال اور ڈرائیور کا دانیال ہے۔اہلکاروں کے مطابق واقعے کے وقت دونوں اہلکاروں کے علاوہ اے سی ایل سی کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں تھا، کیس میں گرفتار مزید چھ ملزمان واقعے کے بعد بیک اپ پر پہنچے، بیک اپ پر پہنچنے والی ٹیم نے موقع پر کیس کو لینے سے انکار کردیا تھا

Open chat