Tuesday, January 26, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

کورنگی میں غیرقانونی عمارت،ایس بی سی اے بے بس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کورنگی میں غیرقانونی عمارت کو گرانے کاکام اچانک روک دیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ایس بی سی اے کے...

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ400فیصد بڑھا دیا

FBR-logo4کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ 100روپے یومیہ سے 400 فیصد بڑھا کر 500روپے یومیہ کردیاہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس آرڈیننس کی شق33 میں ترمیم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے لیے سیلز ٹیکس واجبات جمع کرانے کی مدت 15دن سے کم کرکے 10روز کر دی گئی ہے اور آئندہ ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس واجبات ہر ماہ کی 10تاریخ تک جمع نہیں کرائیں گے تو ان پر یومیہ 500روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ فارمشنز کو بھجوائی جانے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بعض لوگوں کی جانب سے ٹیکس واجبات جمع کرانے کی 15 دن کی میعاد کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور وہ جان بوجھ کر سیلز ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کرتے ہیں لہٰذا آئندہ جو بھی ٹیکس دہندگان 10دن کے اندر اندر سیلز ٹیکس واجبات جمع نہیں کرائیں گے تو اس کے بعد ان پر 500روپے یومیہ کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat