Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ایف بی آرکا پی آئی اے کو 1ارب 70کروڑ روپے ادائیگی کیلئے...

ایف بی آرکا پی آئی اے کو 1ارب 70کروڑ روپے ادائیگی کیلئے نوٹس

fbr00کراچی ،ایف بی آر نے پی آئی اے کو ایک ارب 70 کروڑ روپے انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے ۔ عدم ادائیگی کی صورت میں قومی ائر لائن کے چیف فنانشل آفیسر سمیت دیگر افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائینگے۔ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی ائر لائن کو انکم ٹیکس کی مد میں 1 ارب70 کروڑ روپے 30ستمبر تک اداکرنے ہیں، عدم ادائیگی کی صورت میں فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005کے تحت چیف فنانشل آفیسر سمیت دیگر افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائینگے۔پی آئی اے نے مارچ ،اپریل،مئی 2015میں بین الاقوامی ٹکٹس کی فروخت پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 15ستمبر تک جمع کرانی تھی، جس میں قومی ائر لائن ناکام رہی ہے۔اس کے بعد 29ستمبر تک مزید وقت دیا گیا تھا، لیکن اس میں بھی پی آئی اے واجبات جمع کرانے میں ناکام رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...