فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اسے ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گرین لائن منصوبے پر تاحال کام جاری ہے جبکہ اب گرین لائن بس چلنے کے حوالے سے 2 وفاقی وزراء نے الگ الگ تاریخیں دے دی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے انفارمینشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ گرین لائن بس اسی سال جون میں چل جائے گی جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گرین لائن بس جولائی یا اگست میں چل جائے گی۔