اسکولوں کو جون جولائی کی فیس ایڈوانس میں نہ لینے کی ہدایت

Punjab-schoolsکراچی ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز نے تمام اسکولوں کو جون جولائی کی فیس ایڈوانس میں نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز منصوب صدیقی نے تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال جون کی فیس جون میں اور جولائی کی فیس جولائی میں لی جائے، ایڈوانس فیس وصول کرنے والے اسکولز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایڈوانس فیس وصولی کی شکایات والدین ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن میں جمع کرائیں، والدین کی شکایت پر فوری ایکشن لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top