Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت ایف آئی اے نے 8398 سروس کا آغاز کردیا، تاجر برادری سمیت...

ایف آئی اے نے 8398 سروس کا آغاز کردیا، تاجر برادری سمیت کوئی بھی شخص شکایت درج کراسکتا ہے، شاہد حیات

shahid-hayatکراچی، ڈائریکٹرفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر شاہد حیات نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، یہ مجموعی طور پر پانچوا ں آپریشن ہے جسے منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ، رائس ایکسپورٹرز مسائل پر بات کریں اور اپنی آواز کو بلند کرے ،ایف آئی نے 8398سروس کا آغاز کیا ہے اور تاجربرادری سمیت کوئی بھی شخص ہمیں اس ایف آئی اے لکھ کر نمبر ٹائپ کرکے ر اپنی شکایت بھیج سکتا ہے۔ یہ بات انھوں نے پیر کو رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان )ریپ) میں چاول کے بر آمد کنندگان سے خطاب کے دوران کہی ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے کہا کہ ایف آئی اے ملک کا سب سے بڑاوفاقی تحقیقاتی ادارہ ہے ، ہم فارن ایکسچینج ، بینکنگ کرائم کے خلاف ایکشن لیتے ہیں ، ہم نے چائنا کٹنگ جوکہ صوبائی مسئلہ تھا اسکے خلاف بھی ایکشن لیا جبکہ اینٹی ٹیرارزم ایکٹ((ATA کے تحت کاروائی کی اور کئی کیسز میں نیب کے ساتھ ملکر بھی انکوائری کی۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں لیاری سے پچاس افراد کا حراول دستہ نکلتا اور مارکیٹوں میں لوٹ مار کرتا ، لوڈنگ ٹرک سے پیسے لئے جاتے ،فشریز کے گھمبیر مسائل تھے،شارٹ ٹرم اغواءبرائے تاوان کی واردتیں تھیں لیکن اب حالات بہتر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

چھالیہ اگر گٹکا نہیں ہے تو کیوں ضبط کی جارہی ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر...

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...