انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست مسترد

fiaکراچی سندھ ہائی کورٹ میں اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔ انورمجید نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے ہراساں کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں زیرتفتیش اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کی ایف آئی اے حکام کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جو عدالت نے مسترد کر دی۔عدالت نے کیس کے دوران ریمارکس دئیے کہ جب مقدمہ اسلام آباد منتقل ہوچکا تو عدالت یہ کیس کیسے سنیں۔ اس پر وکیل انور مجید کا کہنا تھا کہ جواب کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مہلت نہیں درخواست مسترد کرتے ہیں۔ انورمجید نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے سے ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top