Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے قحط زدہ علاقوں میں ”فراہمی آب...

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے قحط زدہ علاقوں میں ”فراہمی آب پروگرام“ کے تحت کنوﺅں کی تعمیر کا کام جاری

FIF-Logoکراچی ، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں ”فراہمی آب پروگرام“ کے تحت کنوﺅں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ حالیہ دنوں تھرپارکر کی پانچوں تحصیلوں میں ایف آئی ایف کے 100 سے زائد واٹر پراجیکٹس تعمیر کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ جبکہ گزشتہ ماہ 25 کنوﺅں کا کام پایا تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔ واٹر پراجیکٹ مٹھی، اسلام کوٹ، چھاچھرو اور ڈیپلو میں مکمل کیے گئے ہیں۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایف کے ”فراہمی آب پروگرام“ سے ہزاروں تھری خاندان پانی جیسی عظیم نعمت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن بلا امتیاز تھری لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے۔ حالیہ دنوں ایف آئی ایف کی طرف سے تھرپارکر میں بڑے پیمانے پر کنوﺅں کی کھدائی کا کام جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے معاشی مسائل کے حل کی خاطر زراعت کے لیے بڑے ٹیوب ویل لگانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔ اسی مقصد کے تحت تھر سمیت بلوچستان و دیگر پسماندہ اضلاع میں ایف آئی ایف رفاہی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہیں۔ تھر میں فراہمی آب پروگرام کا دائرہ مزید دور دراز گوٹھوں تک وسیع کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...