Saturday, October 24, 2020
Home کشمیر حکومت کشمیروہزارہ ڈیژن کے زلزلہ متاثرین سے کیے گئے وعدوں کو پورا...

حکومت کشمیروہزارہ ڈیژن کے زلزلہ متاثرین سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے، حافظ عبدالرئوف

Hafiz-Abdul-Rauf-Chairman-FIFکراچی، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبد الرؤف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر و ہزارہ ڈویژن کے زلزلہ کو دس سال گزرنے کے باوجود متاثرین کی بڑی تعداد خیموں میں کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہی ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تحت متاثرہ علاقوں میں درجنوں تعلیمی، طبی اور فلاحی منصوبہ جات چل رہے ہیں، جس سے سالانہ لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ زلزلہ متاثرین و مہاجرین کے لیے ماہانہ بنیادوں پر خشک راشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءبھی مہیا کی جارہی ہیں۔ عید الاضحی کے موقع پر بھی کشمیری مہاجرین سمیت ہزاروں زلزلہ زدگان کے گھروں میں قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں ایف آئی ایف ریسکیو سنٹر اہل کشمیر کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے، ریسکیو سنٹر کے ذریعے پورے کشمیر میں ہونے والے حادثات و سانحات کے موقع پر بروقت پہنچ کر ایف آئی ایف کے رضاکار لوگوں کی قیمتی جانیں بچاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2005ءمیں آنے والے زلزلہ میں جماعۃ الدعوۃ کے رضاکاروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ہزاروں متاثرین کوملبے تلے سے نکالا اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ امدادی رضاکار گھنٹوں پیدل سفر کر کے دور دراز علاقوں میں پھنسے متاثرین کو راشن پہنچاتے رہے۔ حافظ عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ میڈیکل کیمپوں اور فیلڈ ہسپتالوں میں چار لاکھ سے زائد متاثرین کا علاج معالجہ کیا گیا۔ 20خیمہ بستیوں میں ہزاروں زلزلہ متاثرہ خاندانوں کی کفالت کی گئی۔ بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے 214فیلڈ اسکول قائم کیے گئے، جو تاحال ان علاقوں میں کام کررہے ہیں۔ بحالی پروگرام کے تحت مظفرآباد، بالاکوٹ، باغ، راوالاکوٹ، بٹگرام اور دیگر علاقوں میں 6ہزار سے زائد عارضی شیلٹر تعمیر کیے گئے۔ دو لاکھ سے زائد خاندانوں میں دوسال تک ماہانہ بنیادوں پر خشک راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔ حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ کا ادارہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن متاثرین کے لیے تاحال ریلیف اور بحالی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ مظفرآباد اور باغ میں ہزاروں زلزلہ متاثرین و کشمیری مہاجرین انتہائی مشکل کا شکار ہیں، جن کو دو وقت کے کھانے کا بندوبست کرنا بھی محال ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن آج بھی متاثرین زلزلہ کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرین زلزلہ سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے اور ان کے لیے اکٹھی کی گئی امداد کو ان کی بحالی کے لیے خرچ کرے تاکہ جلد از جلد متاثرین کے معمولات زندگی بحال ہوسکیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...