Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ایف آئی ایف کا سپرہائی وے مویشی منڈی میں فری وٹرنری و...

ایف آئی ایف کا سپرہائی وے مویشی منڈی میں فری وٹرنری و میڈیکل کیمپ

fifکراچی ، جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے سپر ہائی وے پر واقع مویشی منڈی میں فری وٹرنری و میڈیکل کیمپ قائم کردیا۔ جس میں مویشیوں کے فری چیک اپ کے علاوہ دیگر افراد کے لیے بھی علاج معالجہ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ کیمپ پر فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی میڈیکل ٹیم ابتدائی طبی امداد کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کر رہی ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے کیمپ انچارج عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں فری وٹرنری و میڈیکل کیمپ گزشتہ آٹھ روز سے طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہے۔ اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کا علاج معالجہ کرکے ہزاروں روپے مالیت کی ادویات مفت فراہم کی جاچکی ہے۔ جبکہ 100 سے زائد مویشیوں کا فری چیک اپ بھی کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپ پر طبی امداد کے علاوہ روزانہ 2 ٹائم کا تیار کھانا بھی مستحقین کو کھلایا جاتا ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے میڈیکل کیمپ پر ڈاکٹر شبیر اور ڈاکٹر ساجد مغل کے علاوہ وٹرنری کے ماہر ڈاکٹر مقصود احمد بھی طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ کیمپ انچارج عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا یہ واحد میڈیکل کیمپ ہے، جو علاج معالجہ کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کر رہا ہے۔ جبکہ مویشیوں کے لیے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے علاوہ سندھ حکومت کا وٹرنری کیمپ بھی طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی کیلئے پانی سپلائی کے منصوبے کے فور کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد

کراچی کے لئے پانی سپلائی کے منصوبے کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد کر دی گئی، چیئرمین واپڈا نے کہا کہ حکومت...

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...