Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے تھرپارکر میں پانی کی قلت کا مسئلہ سب سے سنگین ہے، حافظ...

تھرپارکر میں پانی کی قلت کا مسئلہ سب سے سنگین ہے، حافظ عبدالرﺅف

 FIFفلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے کہا ہے کہ تھری عوام کی مشکلات کو معمول قرار دے کر فراموش کرنا ظلم ہے۔ تھرپارکر میں پانی کی قلت کا مسئلہ سب سے زیادہ سنگین ہے۔ متاثرین کا واحد ذریعہ معاش ان کے مال مویشی ہیں، پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جانور بھی مرتے جا رہے ہیں۔ کنوﺅں کی کھدائی اور ہینڈ پمپ کی تنصیب کے لیے عوام آگے بڑھ کر کردار ادا کریں۔ صحرائے تھر میں متاثرین کی مکمل بحالی تک رفاہی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قحط سے متاثرہ ضلع تھرپارکر کے 3 روزہ دورے کے بعد جماعة الدعوة کے صوبائی مرکز التقویٰ گلشن اقبال آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ برسات کے مہینے میں بارشیں نہ ہونے کے سبب تھرپارکر ایک بار پھر قحط سالی سے دوچار ہے۔ تھرپاکر کے گوٹھوں اور ڈسٹرکٹ اسپتال مٹھی میں بچوں کی اموات کا سبب صحرائے تھر میں پانی کی کمیابی کے علاوہ غذائی اشیاءکی شدید قلت بھی ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن تھرپارکر کے دور دراز گوٹھوں و علاقوں میں کنوﺅں کی تعمیر اور ہینڈ پمپ کی تنصیب کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی میں میڈیکل و ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن گزشتہ بارہ سال سے تھرپارکر میں صحت اور صاف پانی کے حوالے سے اپنی رفاہی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہیں۔ اب تک ساڑھے سات سو سے زائد واٹر پروجیکٹ مکمل کیے جاچکے ہیں۔ جبکہ 25 واٹر پروجیکٹ رواں مہینے مکمل کیے گئے، مزید 70 پر تعمیراتی کام جار ہے۔ پانی کی فراہمی کے لیے مستقل بنیادوں پر واٹر پروجیکٹ کا دائرہ کار مزید دور دراز گوٹھوں تک بڑھایا جائے گا۔ حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن تھرپارکرمیں قحط سے متاثرہ مسلمان خاندانوں کے ساتھ ساتھ ہندوﺅں کی بھی بلا امتیاز مدد کر رہی ہے۔ ہمارا مطمح نظر رضائے الٰہی کا حصول ہے۔ عوام مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...