Wednesday, January 27, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

سی این جی اسٹیشن پھر بند، شہری مشکلات شکار

سی این جی پھر بند، سوئی سدرن گیس کمپنی نے بدھ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک کراچی سمیت...

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے تھر متاثرین میں 60 لاکھ روپے کا خشک راشن تقسیم

JUD pic 03جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کی جانب سے تھرپارکر کے قحط سے متاثرہ 2 ہزار خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ 60 لاکھ روپے مالیت کے راشن پیک میں آٹا، چینی، چاول، گھی، دالیں اور دیگراشیاءخور و نوش شامل ہیں۔ امدادی سامان جماعة الدعوة کراچی کے ذمہ داران نے تھرپارکر کی تحصیلوں چھاچھرو، ڈیپلو، کلوئی ، اسلام کوٹ اور ننگر پار کے دور دراز گوٹھوں میں خود تقسیم کیا۔ کراچی سے ضلعی و تحصیلی ذمہ داران کا وفد امدادی سامان کے ہمراہ ضلعی ناظم محمد مبین کی قیادت میں تھر روانہ ہوا، وفد میں ان کے ہمراہ ثناءاللہ بھٹی، کاشف ضیاء، وقاص نواز، جواد امین، اسامہ خالد، فیصل ہارون و دیگر ذمہ داران بھی شامل ہیں۔ جماعة الدعوة کراچی کے وفد نے دورہ تھرپارکر کے موقع پر مختلف تحصیلوں اور گوٹھوں کا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں میں امدای سامان بھی تقسیم کیا۔ علاوہ ازیں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے تھرپارکر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر پروجیکٹس کی تعمیر کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ رواں ماہ تھر کی مختلف تحصیلوں میں پانچ واٹر پروجیکٹس مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جبکہ درجنوں کنوﺅں و ہینڈ پمپز کی تعمیر جاری ہے۔ ایف آئی ایف واٹر پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیے گئے نئے کنویں اسلام کوٹ کے علاقے تلوجوتڑا، ڈیپلو کے علاقے پانیلو، چھاچھرو کے علاقے کھکھینال رحم علی، انٹری اور جھانگرو میں مکمل کیے گئے ہیں۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے گزشتہ روز دورہ تھر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں بنیادی مسائل کے خاتمے کے لیے فلاح انسانیت فاونڈیشن اپنا ریلیف آپریشن تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھر کے عوام کو صحت کی مفت سہولیات پہنچانے کے لیے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن شب و روز کوشاں ہے۔ رواں ماہ پنجاب و سندھ سے مزید طبی و امدادی ٹیمیں تھرپارکر پہنچیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن بڑے پیمانے پر تھرپارکر میں اپنے فلاحی پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ واٹر پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ مٹھی میں ایجوکیشنل اینڈ میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔ حافظ عبدالرﺅف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھر کے باسیوں کو مشکل کی اس گھڑی میںتنہا کا احساس نہیں دلائیں گے، ہر سطح پر ان کی بھرپور مدد کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat