Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جلتی فیکٹری میں ایف آئی ایف کابرق رفتارریسکیوآپریشن

جلتی فیکٹری میں ایف آئی ایف کابرق رفتارریسکیوآپریشن

24-10-2016-dکراچی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے عیسیٰ ٹیکسٹائل مل سائٹ ایریا میں آتش زدگی کے موقع پر تیز رفتار ریسکیو آپریشن سرانجام دیا۔ ہولناک آگ کی اطلاع پاتے ہی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ امدادی سرگرمیوں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی فائر ٹینڈرز کے علاوہ ایف آئی ایف کے رضاکاروں اور ایمبولینسوں نے بھی حصہ لیا۔ آگ پر قابو پانے کے علاوہ تین سو سے زائد افراد میں تیار کھانا اور سیکڑوں پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ سائٹ ایریا میں فلاح انسانیت ریسکیو سروس کراچی کے انچارج عبدالوحید بندھانی خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسئولین شاہد محمود اور صابر حسین بھی موجود تھے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں آتش زدگی کے واقعات میں اضافہ افسوسناک ہے۔ انڈسٹریل ایریا میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروانا چاہیے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...