Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ٹرین حادثہ،ایف آئی ایف نے ریسیکیوآپریشن سرانجام دیا

ٹرین حادثہ،ایف آئی ایف نے ریسیکیوآپریشن سرانجام دیا

FIF-Logoکراچی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے لانڈھی میں ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں پھنسے زخمیوں کو بچانے کے لیے کے ایم سی کے ساتھ مشترکہ ریسکیو آپریشن سرانجام دیا۔ ایف آئی ایف کے رضاکاروں نے ہائیڈرولک اور الیکٹرک کٹرز کی مدد سے ٹرین کی چادر کاٹ کر زخمیوں اور پھنسے مسافروں کو نکالا۔ ریسکیو آپریشن میں ایف آئی ایف کے ریسکیو ورکرز کے علاوہ ایمبولینسوں نے بھی حصہ لیا۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی فلاح انسانیت ریسکیو سروس کراچی کے انچارج عبدالوحید بندھانی نے کی۔ جائے حادثہ پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں میں تصادم سے جانی نقصان افسوسناک ہے۔ ٹرینوں میں تصادم کے واقعات کو روکنے کے لیے سگنل سسٹم کو جدید خطوط پر استوار اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاح اسانیت فاؤنڈیشن انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ ہے۔

abdur rahman
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ جسے اپنے بھائی کو مہلک مرض سے بچانے کے لیے دنیا میں لایا گیا

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ کی کہانی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ اس...

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...