Sunday, October 25, 2020
Home Trending متاثرین تھر کے لئے ایف آئی ایف کراچی کی جانب سے امدادی...

متاثرین تھر کے لئے ایف آئی ایف کراچی کی جانب سے امدادی کھیپ روانہ

fifجماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کی جانب سے تھرپارکر کے متاثرہ خاندانوں کے لیے 30 لاکھ روپے مالیت پر مشتمل امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ کردی گئی۔ روانہ کیے گئے سامان میں 1000 ہزار خاندانوں کے لیے ماہانہ راشن اور 5000 ہزار گرم سویٹر شامل ہیں۔ امدادی سامان جماعة الدعوة کے صوبائی مرکز التقویٰ گلشن اقبال سے مرحلہ وار روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھری عوام کی مشکلات کو معمول قرار دے کر نظر انداز کرنا ظلم ہے۔ صحرائے تھر میں پانی کی قلت کا خاتمہ اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیحی ہونی چاہئے۔ جماعة الدعوة کے رضاکار تھرپارکر کے دوردراز علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے روز اول سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ تھر کے دور دراز گوٹھوں میں صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ راشن، اور سردی سے بچاﺅ کے لیے گرم بستر اور جرسیوں کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ جماعة الدعوة متاثرین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی سے قحط زدہ خاندانوں کی امداد کے لیے مرحلہ وار ماہانہ راشن اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم سوئٹر اور بستر روانہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھر کے باسیوں کو مشکل کی اس گھڑی میںتنہائی کا احساس نہیں دلائیں گے، ہر سطح پر ان کی بھرپور مدد کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...