Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ایف آئی ایف کا سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین میں ماہانہ راشن...

ایف آئی ایف کا سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین میں ماہانہ راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع

 FIFجماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین میں ماہانہ راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ سانحے کے تیسرے روز بھی متاثرہ دکانداروں اور مکینوں میں تیار کھانا اور منرل واٹر تقسیم کیا گیا۔ ٹمبر مارکیٹ میں جماعة الدعوة کے ریلیف کیمپ پر 50 سے زائد رضاکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جبکہ اس موقع پر فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینسز بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔ جماعة الدعوة کے کیمپ انچارج عبدالوحید بندھانی کا کہنا ہے کہ جماعة الدعوة نے سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر کیے گئے سروے کے مطابق 100 متاثرہ خاندانوں میں ماہانہ راشن تقسیم کیا گیا۔ جبکہ سانحے کے تیسرے روز 450 سے زائد افراد میں تیار کھانا اور منرل واٹر بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 50 سے زائد رضاکار تاحال امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ جماعة الدعوة متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ہم اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...

مطالبات منظور، نرسوں کا احتجاج ختم

کراچی، کئی روز سے جاری نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کرنے...