Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے کراچی میں ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

002فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے کراچی میں ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا۔ افتتاحی تقریب سے امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتشار اور فرقہ واریت کا خاتمہ انسانیت کی خدمت سے ممکن ہے۔ مغربی این جی اوز رفاہی سرگرمیوں کی آڑ میں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔ دشمن قوتیں جماعة الدعوة کی رفاہی و فلاحی سرگرمیوں کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہیں۔ آفات و سانحات میں ریلیف کام کو مزید بہتر کرنے کے لیے ایمبو لینس سروس کا دائرہ تحصیل اور ٹاﺅن کی سطح تک پر وسیع کریں گے۔ بلا جواز پابندیوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوئے، اب بھی رفاہی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی ایمبولینس سروس کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود بھی موجود تھے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کی ایمبولینس سروس میں ابتدائی طور پر 15 گاڑیاں شامل کی گئی ہیں، جس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور ریلیف سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کے لیے ایمبولینس سروس کا جال ملک بھر میں پھیلایا جا رہا ہے۔ اس وقت FIF کی ایمبولینس سروس ملک کے 118شہروں میں دستیاب ہیں۔ جماعة الدعوة نے زلزلہ، سیلاب، نہروں و دریاﺅں میں ڈوب جانے اور آگ لگنے جیسے سانحات کے موقع پر فوری ریسکیو کے لیے رضاکاروں کی تربیت کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ جس کو پورے ملک میں تحصیل اور ٹاﺅن کی سطح پر منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں فری میڈیکل کیپمنگ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا اعزاز ہے۔ بلوچستان، تھرپارکر اور شمالی علاقہ جات میں ترجیحی بنیادوں پر رفاہی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ جماعة الدعوة نے خصوصی طور پر ان علاقوں کا انتخاب کیا ہے جہاں کوئی نہیں جاتا، ملک کے دور دراز پسماندہ علاقے میڈیا کی آنکھ سے بھی مخفی ہے۔ جماعة الدعوة محض رضائے الٰہی اور انسانیت کی فلاح کی خاطر فلاحی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ رفاہی کام میں جماعة الدعوة کو کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہے۔ ہمارے مقاصد سیاسی نہیں بلکہ عوام کی فلاح ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈہ کرنے سے ہمارے کام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لوگ جماعة الدعوة کا کردار دیکھ کر ہماری مدد کر رہے ہیں۔ پروپیگنڈہ کرکے عوام کی آنکھوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

Open chat