Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

ایف آئی ایف کراچی کے تحت ہزارہ گوٹھ میں 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز

FIFکراچی، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے تحت ہزارہ گوٹھ میں 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز کردیا گیا۔ کیمپ پر فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے 3 ڈاکٹرز اور 8 پیرا میڈیکل اسٹاف خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ گلشن اقبال بلاک 7 سے متصل ہزارہ گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپ پر مریضوں کے علاج معالجہ کے علاوہ فری ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایف رفاہ عامہ کی دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کی بہتر اور مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے میڈیکل کیمپنگ بھی کرتی ہیں، تاکہ عوام مستند ڈاکٹرز سے با آسانی علاج معالجے کے سلسلے میں استفادہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ گوٹھ میں لگایا گیا 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ 8 فروری کی شام تک مفت طبی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔ کیمپ پر مستند ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا چیک اپ کرے گی۔ شاہد محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہر کی کچی آبادیوں اور مضافات میں فری میڈیکل کیمپنگ کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔

Open chat