Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ایف آئی ایف کے تحت 3 روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز...

ایف آئی ایف کے تحت 3 روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا

FIF-Logoکراچی، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے تحت دوسری 3 روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا۔ جس کے لیے رجسٹریشن 9 اپریل کی شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ورکشاپ 10 تا 12 اپریل مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں منعقد ہوگی۔ جس میں فائر فائٹنگ، واٹر ریسکیو، ڈرائیونگ سیفٹی، بی ایل ایس اور شارٹ ٹراما کورس کی عملی تربیت دی جائے گی۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے انچارچ شاہد محمود کا کہنا ہے کہ تین روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد قدرتی آفات و سانحات سے نمٹنے کے لیے رضاکاروں کی تربیت کرنا ہے۔ ورکشاپ میں ماہرین کے لیکچرز کے علاوہ عملی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ ورکشاپ کے لیے رجسٹریشن آج بروز جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جاری رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...