Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے تحت غزہ اور شام میں قربانیوں کا...

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے تحت غزہ اور شام میں قربانیوں کا خصوصی اہتمام

 FIFجماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے تحت غزہ اور شام میں قربانیوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جس کے تحت مستحقین و مہاجرین میں3 ٹن گوشت تقسیم کیا گیا۔ عید الاضحی کے موقع پر غزہ، شام اور ترکی بارڈر پر شامی مہاجرین کے لیے درجنوں جانور قربان کیے گئے۔ غزہ میں ضرورت مندوں، مسکینوں کے علاوہ 3 بڑے یتیم خانوں اور الشفاءہسپتال میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

جبکہ شام اور ترکی بارڈر پر بھی مہاجر کیمپوں میں وسیع پیمانے پر قربانی کا گوشت مہاجرین کو فراہم کیا گیا۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے انچارج شاہد محمود کا کہنا ہے کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے امسال متاثرین سیلاب اور شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کے علاوہ بیرون ملک بھی مستحقین اور غرباءو مساکین کے لیے قربانیوں کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔

غزہ اور شام کے مسلمانوں کے لیے عید الاضحی کے روز درجنوں جانور قربان کرکے احسن انداز سے مہاجرین اور مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...