Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاﺅندیشن کا متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے 48لاکھ کا سامان عطیہ...

فلاح انسانیت فاﺅندیشن کا متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے 48لاکھ کا سامان عطیہ

FIF Tharکراچی           جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کی جانب سے شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کے لیے 48 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ دو ٹرکوں پر مشتمل روانہ کیے گئے امدادی اشیاءمیں400 خیموں کے علاوہ دیگر امدادی سامان بھی شامل ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے جماعة الدعوة کراچی کے مرکز تقویٰ گلشن اقبال سے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کی مدد و بحالی کے لیے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن روز اول سے امدادی سرگرمیاں سرانجام دے ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایف نے رمضان میں سحر و افطار اور عید پیکج کے علاوہ مریضوں کا علاج معالجہ، ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں ماہانہ خشک راشن پیک اور جوتے، ملبوسات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ بڑے پیمانے پر تقسیم کی ہے۔ حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر واٹر پراجیکٹس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل کا عمل اب بھی جاری ہے۔ کراچی سے روانہ کیے گئے سامان میں 400 خیموں کے علاوہ دیگر امدای اشیا بھی شامل ہیں، جن کی کل مالیت 48 لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن متاثرین کی مکمل بحالی تک مستقل بنیادوں پر رفاہی سرگرمیاں سرانجام دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...