Saturday, October 24, 2020
Home Trending ایف آئی ایف نے متاثرین تھر کیلئے امدادی سامان کی ترسیل تیز...

ایف آئی ایف نے متاثرین تھر کیلئے امدادی سامان کی ترسیل تیز کردی

JUD pic 01جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی نے متاثرین تھرپارکر کی امدادی کے لیے رفاہی سرگرمیاں مزید تیز کردیں۔ صوبائی مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں 1000 خاندانوں کے لیے راشن پیک اور 5000 گرم سوئیٹر سمیت دیگر امدادی اشیاءکی پیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔امدادی سامان کی کراچی سے مرحلہ وار ترسیل کا عمل مزید وسیع کیا جارہا ہے۔ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکڑ مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جماعة الدعوة کے رضاکار تھرپارکر کے دور دراز گوٹھوں میں ریلیف آپریشن تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھری عوام کے لیے کنوﺅں کی کھدائی کے ساتھ ساتھ راشن کی فراہمی اور سردی سے بچاﺅ کے لیے سوئیٹر و بستر ترجیحی بنیادوں پر کراچی سے ترسیل کر رہے ہیں۔ جماعة الدعوة کا رفاہی ادارہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن انسانیت کی فلاح کے لیے میدان عمل میں کوشاں ہے۔ بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختون سمیت دیگر دور دراز علاقوں میں ہماری رفاہی و فلاحی خدمات اسی مشن کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں تھری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ جماعة الدعوة پہلے بھی مصیبت زدگان کی ترجیحی بنیادوں پر امداد کرتی رہی ہے، اب بھی خدمت انسانیت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...