Saturday, October 31, 2020
Home Trending انبیاءکے وارثین قوم کی اصلاح کے لیئے دن رات ایک کردیں ۔حافظ...

انبیاءکے وارثین قوم کی اصلاح کے لیئے دن رات ایک کردیں ۔حافظ عبد الرﺅف

hafiz abdul raufکراچی             فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے کہا ہے کہ علماءمعاشرے کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انبیاءکے وارثین قوم کی اصلاح کے لیے دن رات ایک کردیں۔ باطل نظریات و افکار کے دفاع کے لیے مغربی قومیں میدان میں آسکتی ہیں، تو مسلمان اسلامی طرز زندگی کا پرچار کیوں نہیں کرسکتے۔ غلبہ اسلام کے لیے صحیح بنیادوں پر اخلاص کے ساتھ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں علماءو آئمہ کرام کی نشست سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نشست سے جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔ نشست میں جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، مدیر تعلیم الشیخ یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة دعوت و اصلاح کراچی کے ناظم حافظ محمد امجد سمیت شہر بھر سے علماءاور مساجد کے آئمہ کرام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ قوم کی اصلاح کے لیے منظم انداز سے دعوتی کام کی ضرورت ہے۔ جماعة الدعوة مختلف شعبہ ہائے زندگی میں وسیع پیمانے پر خدمت خلق اور دعوت و اصلاح کا کام کر رہی ہے۔ گزشتہ بارہ سالوں میں مشکلات کے باوجود اللہ نے مسلمانوں کو کامیابیاں عطا کی ہیں۔ اسلامی تحریکات کے ذریعے عمومی شعور کی بیداری کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہم سب پر لازم ہے۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نہیں چاہتے کہ امریکا کے خطے سے نکلنے کے بعد مسلمان امن و سکون کے ساتھ رہے۔ ایٹمی پاکستان کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے علماءکرام کا ہر سطح پر کردار ادا کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیائے کفر ترویجِ دین کی پاداش میں ہم پر الزامات لگا رہے ہیں۔ ہماری جدوجہد کا مقصد ظلم کا خاتمہ اور امن کا قیام ہے۔ کفریہ طاقتوں کی راہ میں آخر دم تک رکاوٹ بنے رہیں گے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے علماءو مبلغین سے اپیل کی کہ 5 ستمبر کا خطبہ جمعہ علمِ دین کے حصول کی اہمیت پر پڑھایا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...