Thursday, October 22, 2020
Home Uncategorized صوبے میں جلد سندھ فنانس بینک قائم کرینگے ، مراد علی شاہ

صوبے میں جلد سندھ فنانس بینک قائم کرینگے ، مراد علی شاہ

shamکراچی: صوبہ سندھ کے وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ میں سندھ فنانس بینک جلد قائم کردیا جائے گا تاکہ صوبے میں مائیکروفنانس اداروں کی طرف سے اپنے ذمے اٹھائے گئے کام کوآسان بنایا جا سکے۔ کراچی میں 8 ویں مائیکرو فنانس فورم کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ سند ھ فنانس بینک کا جلد آغازکیا جائے گا تاکہ صوبے میں مائیکروفنانس اداروں کی طرف سے اپنے ذمہ لئے گئے کام کوآسان بنایا جاسکے ۔ انہوں مائیکروفنانس اداروں کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے بہتر مداخلت کےلئے گنجائش کے امورپرروشنی ڈالی ۔

فورم میں نچلی سطح پر مالیاتی خدمات اور انٹرپرائزکی صلاحیت کی رسائی کو وسعت دینے کی کو ششوں پرزوردیاگیا۔مائیکروفنانس اسٹیک ہولڈرزکی سالانہ اسمبلی، جوبلی لائف انشورنس، بی آر اے سی پاکستان، وسیلہ مائیکروفنانس بینک، خوشحالی بینک اور تعمیر بینک کے تعاون سے شیمراک کانفرنسز انٹرنیشنل کے زیراہتمام منعقد کی گئی ۔فورم کے دیگر اہم سپورٹرز میںا سٹیٹ بینک ، پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک ، پاکستان تخفیف غربت فنڈ اور دیگرمعروف تنظیمیں شامل تھیں۔

پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے چیئرمین ندیم حسین نے اپنی تقریر میں کہا کہ غربت کے اثر کوکم کرنے کیلئے انڈسٹری کو 2018 تک کم از کم 10 ملین کسٹمرزکے حصول کا حدف مقررکرنا چاہیے۔انھوں نے منسلک چیلنجوں کے ساتھ ایک روڈ میپ کا تبادلہ بھی کیا۔سینئر اور مائیکرو فنانس کے ماہرین نے کہا کہ موجودہ درپیش چیلنجز میں مالیاتی اخراج کوکم کرنا ملک کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ مائیکرو فنانس کے ماہرین، سیلولر ٹیکنالوجی پرمبنی مالیاتی چینلزکی تعیناتی کے ذریعے مضبوط ماڈل بنانے چاہیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ ایجادات مالیاتی خدمات کو زیادہ سستی اورعوام کے لئے قابل رسائی بناتے ہیں ۔فورم سے اخوت کے بانی اورچیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقت ، اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید ثمرحسنین ،BRAC پاکستان کے سی ای او مظفرالدین ، سوئٹزر لینڈ کے قونصل جنرل Emil Wyss، پاک اومان ایم ایف بنک کے سابق سی ای او عزیر اے حنفی ، جوبلی لائف انشورنس کے پلاننگ کے سربراہ کاشف نقوی ، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے سی ایف او اکرام الحق ، سی ای او تھر دیپ رورل سپورٹ پروگرام ظفرجونیجو ، سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے سی ای او مشتاق میرانی اور اورنگی ٹاون پائلٹ پراجیکٹ کے سی ای اوانوررشید نے بھی خطاب کیا۔

شیمراک کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے صدر اور سی ای اوروڈری گیس مینن نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران اس کامیاب سالانہ فورم نے مالیاتی شعبہ میں ٹھوس اصلاحات کیلئے راہ ہموارکی ہے اور عظیم مالیاتی اداروں سے بہت سے سرکردہ مائیکرو فنانس پریکٹیشنرز، ریگولیٹرز، سرکاری حکام، غیر سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں، میڈیا اور پیشہ ورانہ مندوبین کواپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...