سابق گورنرسندھ کوروکنے والے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

zubairکراچی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو اسلحہ دکھا کر روکنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہو گیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ کلفٹن تھانہ درخشاں میں پاکستان پینل کوڈ کی سیکشن 324، 506 (ٹو)اور 34 کے تحت مقدمہ درج ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ دکھا کر روکنے کی کوشش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top