Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت رشوت کی شکایات، کراچی میں آن لائن ایف آئی آر ڈیسک قائم

رشوت کی شکایات، کراچی میں آن لائن ایف آئی آر ڈیسک قائم

online fir1کراچی: عمومی طور پر شہریوں کو یہ شکایات رہتی ہے کہ پولیس ان کے جائز مسائل کی بھی ایف آئی آر درج نہیں کرتی۔ اس سلسلے میں یا تو شہری پیسے دینے پر مجبور ہوتے ہیں یا پھر اس کام کے لیے کسی با اثر فون کال کی ضرورت پیش آتی ہے، تاہم اب پولیس کی جانب سے ایک اچھا قدم اٹھایا گیا ہے، اب ایف آئی آر کٹ سکتی ہے؟۔ پولیس اور شہریوں کے درمیان موجود خلیج ایسی تلخ حقیقت ہے کہ عام آدمی تھانے کا رخ کرنے کے لیے دس مرتبہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ کسی بھی شریف آدمی کو اپنے جائز مسئلے کے اندراج یعنی ایف آئی آر کٹوانے کے لیے یا تو پیسے دینے پڑتے ہیں یا پھر کسی با اثر فون کال کی ضرورت پڑتی ہے۔ جیسے ایف آئی آر کا اندراج نہ ہوا جوئے شیر لانا ہوگیا۔ تاہم اب اس سلسلے میں کراچی پولیس نے شارع فیصل پر بنائے جانے والے نئے پولیس کمپلیکس میں باقاعدہ طور پر آن لائن ایف آئی آر کی ایک ڈیسک قائم کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک شہر کے مختلف حصوں سے آن لائن ایف آئی آر کی ساڑھے 6 سو سے زائد درخواستیں کی گئیں، جن میں سے 300سے زائد درخواستوں کو باقاعدہ ایف آئی آر کی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ پونے تین سو سے زائد درخواستوں کو مسترد کرایا گیا ہے۔ کراچی میں عمومی طور پر شہریوں کو یہ شکایات رہی ہیں کہ پولیس ان کے جائز مسائل کی بھی ایف آئی آر درج نہیں کرتی کیونکہ یہ جرائم کا تناسب بڑھنے کا پتہ دیتی ہے، تاہم اس اقدام کے بعد ایک موہوم سی امید ہو چلی ہے کہ شاید اس سے پولیس اور شہریوں کے درمیان خلیج کو پلٹا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...