وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں فائربریگیڈ کو تحفے میں دی گئی 50 گاڑیاں بندرگاہ پہنچ گئیں۔ جسے عنقریب شہری انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا جائیگا، چند روز قبل وفاقی حکومت نے چین سے درآمد شدہ فائر ٹینڈرز تحفے میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ شہری انتظامیہ کو آگ بجھانے والی گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے، واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں گاڑیاں شہری حکومت کے حوالے کی جائے گی، ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان ہونگے،