Monday, October 26, 2020
Home Trending مقامی ہوٹل پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

مقامی ہوٹل پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Crimeکراچی، حسین آباد میں واقع ایک ہوٹل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق حسین آباد میں میمن میڈیکل سینٹر کے قریب واقع ایک ہوٹل کے باہر 4 افراد ناشتے میں مصروف تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ناشتے میں مشغول چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر تین افراد دم توڑ گئے ، جبکہ چوتھے زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور خون کے نمونوں سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرکے ہوٹل مالک اور وہاں موجود دیگر افراد کے بیان لے لئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے تاہم حتمی بیان تفتیش کے بعد ہی دیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...