Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ بھی کورونا میں مبتلا

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر عتیق شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا، سینیٹر عتیق شیخ نے چند روز قابل نجی اسپتال میں طبی...

رینجرز کارروائیوں میں 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

سندھ رینجرز کی گلشن اقبال اور شاہ فیصل کالونی میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور گھروں...

سندھ میں فنڈجاتا ہے لگتا نظر نہیں آتا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار،جھیلوں اور شاہراہوں کے اطراف درخت لگانے کا حکم، اس موقع پرچیف جسٹس نے سخت ریمارکس...

جعلی نوٹ چلاتے خاتون گرفتار،نقلی 2 ہزار روپے برآمد

کورنگی کراسنگ کے قریب مارکیٹ میں جعلی نوٹ چلاتے ہوئے خاتون گرفتار، ہزار ہزار کے دو نقلی نوٹ بھی برآمد، پولیس کے مطابق ابراہیم...

جسٹس گلزارکے بیٹے کے اسکواڈپر مشکوک افرادکی فائرنگ

police firingکراچی کورنگی میں جسٹس گلزار کے بیٹے کے اسکواڈ پر مشکوک افراد کی فائرنگ کی ہے، تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ایس پی کورنگی کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار کے بیٹے سعد گلزار اپنے دفتر جارہے تھے کہ ویٹا چورنگی پر انہیں موٹر سائیکل پر سوار چھ ملزمان نے روکنے کی کوشش کی۔روکنے کے دوران ملزمان نے اسلحہ نکالا تاہم اسی وقت سعد گلزار کے ساتھ موجود پولیس اور سیکیورٹی گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کردی، مشتبہ حملہ آوروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے بھی فائرنگ کی، اسی دوران ایک ملزم کنٹینر کی زد میں آ کر زخمی بھی ہوا، تاہم واقعے میں جسٹس گلزار کے بیٹے سعد محفوظ رہے۔واضح رہے کہ معزز جج کے بیٹے سعد گلزار کورنگی میں فارما کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔

Open chat