نیو ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ، میاں بیوی زخمی

crimeکراچی، نیو ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والے جوڑے کی شناخت ریاض اور صدف کے نام سے ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے دونوں کو گردن اور ٹانگوں پر گولیاں ماریں۔ ملزمان   فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top