24 گھنٹے میں فائرنگ سے نیوز اینکر سمیت 4 افراد جاں بحق

firing newکراچی، 24 گھنٹے میں فائرنگ سے نجی ٹی وی کے نیوز اینکر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے واقعے کو کاروباری جھگڑا قرار دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرید عباس کاروباری جھگڑے کا نشانہ بنے، ملزم عاطف زمان نے دفتر بلاکر گولیاں برسا دیں۔ پولیس کے مطابق عاطف زمان نے بعد میں اپنے فلیٹ پر پہنچ کر خود کو گولی مارلی۔ جاں بحق اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس جو خود بھی نیوز اینکر ہیں، کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔ ویڈیو بیان میں غم سے نڈھال مرید عباس کی اہلیہ نے بتایا کہ مبینہ قاتل عاطف زمان بزنس پارٹنر تھا۔ ادھر پہلوان گوٹھ میں بھی مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ہوٹل کے قریب کھڑے 2شہریوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ سے گاڑی میں موجود ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ کراچی میں قتل کے پہ در پہ واقعات پر آئی جی سندھ پولیس نے ڈی آئی جی ساوتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top